لاہور (پی این آئی) سریے کے بعد سیمنٹ کی قیمتیں بھی گر گئیں، ڈالر، پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گھر بنانے کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ہی دنوں میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی روپیہ مضبوط ہونے اور پٹرول ، ڈیزل سستا ہونے سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 50 روپے تک کمی آئی ہے۔ سیمنٹ کی بوری کا ریٹ 1210 روپے سے گر کر 1160 روپے پر آگیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگر مزید کمی ہوجائے تو سیمنٹ بھی مزید سستا ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب لوہے کے اسکریپ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریے کی قیمت میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں 50 ہزار روپے فی ٹن کی کمی ہوئی ہے،تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 40 روپے ہوگئی۔ تاجروں کے مطابق اگر پیداواری لاگت کم ہوں تو عام صارفین کیلیے بھی قیمتوں میں کمی آئیگی کیونکہ بجلی اور گیس کے بل کی وجہ سے خریداروں کو تاحال کم ہی ریلیف ملا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی۔ تعمیرات میں استعمال ہونے والے بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔ تعمیراتی شعبہ سے وابستہ لوگوں نے بتایا کہ اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے گھر بنانے کا بجٹ بنانا بھی دشوار ہو گیا ہے اور بجری، سیمنٹ، سریا، اینٹیں مہنگی ہونے سے تعمیر کا ٹھیکہ بھی غیر معمولی طور پر مہنگا ہو رہا ہے۔
تاہم اب ڈالر سستا کے رجحان کو بریک نہ لگنے کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس کا سریا کی قیمت پر مزید اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران ڈالرز کی قیمت میں کمی کی نصف سینچری مکمل ہو چکی۔ ڈالر کی اسمگلنگ اور غیر قانونی لین دین کیخلاف کیے جانے والے کریک ڈاون کے نتیجے میں ڈالر 50 روپے سے زائد سستا ہو چکا، جبکہ آنے والے دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری آنے اور ڈالر 250 روپے کی سطح تک گر جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں