پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان ہے؟ خوشخبری سنا دی گئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ میں خام اور پٹرول کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ کمی اور سپلائی کے خدشات کم ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 43 سینٹس کمی کے بعد 85.39 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 53 سینٹس کمی کے بعد 82.96 ڈالر فی بیرل رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں غیر معمولی بہتری اور عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 38 اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close