لاہور (پی این آئی) سونے کی قیمت میں دوبارہ ہزاروں روپے کی بہت بڑی کمی، ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی اونس قیمت 13 ڈالر اضافے کیساتھ 1885 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 684 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستانی روپے نے بھی ڈالر کیخلاف اپنی اونچی اڑان جاری رکھی ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 93 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ مجموعی طور پر امریکی کرنسی کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 28 روپے 55 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں