ہنڈا موٹرسائیکل سی ڈی 70 کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)موٹر سائیکل معروف کمپنی ہونڈا اٹلس نے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی نئی ڈئزائن کیساتھ قیمت میں اضافے کا علان کر دیا۔ پاکستانی مارکیٹ میں سب سے زیادہ مقبول موٹر سائیکل سی ڈی 70 ہے۔ڈالر کی بلندی اور ملکی معیشت کے گرنے سےگزشتہ کئی مہینوں میں ہونڈا کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک سے زائد مرتبہ اضافہ کیا ہے۔ پاکستانیوں کی اس پسندیدہ موٹر سائیکل کی قیمت بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

مہنگائی کے اس طوفان میں متعدد اضافے کے بعد اب سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یہ بائیک عام طور پر سرخ اور سیاہ رنگوں میں آتی ہے لیکن اس کا نیا ماڈل (2024) نیلے رنگ میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ موٹرسائیکل ایندھن کی بچت کی وجہ سے مشہور ہے جو 55 کلومیٹر فی لیٹر سے زیادہ کا مائلیج دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close