اسلام آباد (پی این آئی) نگران حکومت کو یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دیدی گئی، گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتیں رواں ماہ دگنی بڑھانے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے حوالے سے بتایا کہ غیر محفوظ گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں 129 فیصد اضافے کی تیاریاں ہیں، کمرشل صارفین کیلئے 136 فیصد، برآمدی شعبے کیلئے 71 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔سی این جی کی قیمتوں میں 144 فیصد کا بڑا اضافہ متوقع ہے۔ محفوظ گیس صارفین کیلئے فکسڈ ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ہونے کا امکان ہے۔ نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس قیمتوں میں 117 فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں