ہنڈا 125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) اٹلس ہنڈا نے ’سی جی 125ایس گولڈ‘ کے لیے صفر شرح سود پر اقساط کی سہولت متعارف کرا دی۔

حال ہی میں لانچ ہونے والی اس موٹرسائیکل کی قیمت 2لاکھ 92ہزار 900روپے ہے تاہم اب بینک الفلاح کے الفا مال کے کسٹمرز یہ بائیک نقد کی بجائے اسی قیمت میں 3ماہ ، 6ماہ، 9ماہ، ایک سال اور ڈیڑھ سال کی اقساط پر بھی لے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے الفا مال کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق 3ماہ اور 6ماہ کی اقساط پر 3فیصد اور 9ماہ، ایک سال اور ڈیڑھ سال کی اقساط پر 5فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہو گی۔ بکنگ کے بعد بائیک 15سے 20دن میں ڈلیور کی جائے گی۔ اس آفر کے متعلق مزید معلومات اٹلس ہنڈا سے فون نمبر 111-225-111پر رابطہ کیا جا سکتا ہے کہ الفا مال کی آفیشل ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close