ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں کو مہلت دی گئی، کشتیاں سمندر میں تباہ کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (پی این آئی)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ کرپشن دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے،ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ نے پچھلے 10سال کے دوران وفاق سے ملنے والے فنڈ کی تحقیقات کاحکم دیا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سمند ر کے ذریعے ایرانی تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں کو 10روز کی مہلت دی گئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سمندر کے ذریعے تیل کی اسمگلنگ کرنے والوں کی کشتیاں تباہ کردی جائیں گی۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی زمینوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے،قومی نصاب کو نفرت انگیز مواد سے پاک کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close