عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑااضافہ

اسلام آباد (پی این آئی)اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی برینٹ آئل کی قیمت 25 سینٹس اضافے سے 87 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 15 سینٹس اضافے سے 86 ڈالر 12 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں تقریبا 11 فیصد کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد لندن برینٹ آئل 84 ڈالر سات سینٹ جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 82 ڈالر اکتیس سینٹ پر آگیا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں