ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

کراچی(پی این آئی) غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں اور کرنسی و اشیا کی اسمگنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے باعث ڈالر کی قیمت 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کرنسی و اشیاء کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری رہنے کے بیان، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عالمی برادری کے اعلان کردہ 10ارب ڈالر میں سے رواں سال 3.5 ارب ڈالر آنے جیسے عوامل کے باعث پیر کو بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا

جس سے ڈالر کے انٹربینک 6 ماہ کے وقفے کے بعد 282روپے سے نیچے آگئے۔ اوپن ریٹ بھی 281 روپے سے نیچے آگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close