240 گرام والی روٹی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)کوئٹہ میں تندور مالکان نے 240 گرام والی روٹی کی قیمت 60 روپے مقرر کردی، قیمتوں میں مزید اضافے کا اشارہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تندور مالک کی طرف سے بڑھتی ہوئے مہنگائی کے باعث روٹی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا گیا۔ تندور مالکان کے مطابق روٹی کی قیمتوں میں آئندہ آنے والوں دنوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

تندور مالکان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں آٹے سمیت دیگر اخراجات کی وجہ سے روٹی کی وزن میں کمی کی گئی۔ دکان کرایہ سمیت بھاری بھرکم بجلی بلز کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close