امریکی ڈالر کو عالمی مارکیٹ میں بڑا دھچکا

اسلام آباد (پی این آئی)چین اور برازیل کے درمیان تجارت میں ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کے بینک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پا گیا ہے۔ چین اور برازیل، دونوں برکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد باہمی تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی 43 کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کرکے چینگ ڈاؤن بندرگاہ منگوائی ہیں اور اس طرح چین اور برازیل کے درمیان تجارتی معاملات، اب ان ملکوں کی قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close