ہنڈا 125کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت کیا ہوگئی؟ شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) ہنڈا سی ڈی 70سی سی پاکستانی مارکیٹ کی مقبول ترین موٹرسائیکل ہے۔ حالیہ مہینوں میں ہنڈا کمپنی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ایک سے زائد بار اضافہ کیا گیا ہے۔

جس کے نتیجے میں پاکستانیوں کی اس پسندیدہ موٹرسائیکل کی قیمت بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ ہنڈا سی ڈی 70سی سی اب دو ماڈلز ’سی ڈی 70‘ اور ’سی ڈی 70ڈریم‘ میں آتی ہے۔ متعدد بار کے اضافے کے بعد اب سی ڈی 70کی قیمت 1لاکھ57ہزار 900روپے اور سی ڈی 70ڈریم کی قیمت 1لاکھ 68ہزار900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ یہ بائیک روایتی طور پر سرخ اور سیاہ رنگوں میں آتی ہے تاہم اس کا نیا ماڈل (2024ئ) نیلے رنگ میں بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ موٹرسائیکل کم خرچ بالانشیں ہونے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے جو ایک لیٹر میں 55کلومیٹر سے زائد مائیلج دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close