اسلام آباد(پی این آئی)کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔ انٹر بینک میں ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 69 پیسے پر آ گئی ،ایک مہینے کے دوران انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 24 روپے 41 پیسے تک گر گیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5 روپے 50 پیسے کم ہو کر 282 روپے 50 پیسے پر آ گیا،
امریکی کرنسی بلند ترین سطح سے 50 روپے 50 پیسے سستی ہوئی۔ روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری دیکھی گئی، اسٹاک مارکیٹ میں 1261 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 47 ہزار 494 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں