اسلام آباد (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 114 ڈالر سے کم ہوکر 102 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں میں ڈیزل کی قیمت 125 ڈالر سے کم ہوکر 117 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع اوگرا کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری 15 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔
وزارت خزانہ پندرہ روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہوگا۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گی، تاہم 30 ستمبر کو نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں محض 8 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں