پیٹرول کی قیمت 200 روپے کی سطح سے نیچے آ گئی

لاہور (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت “200 روپے” کی سطح سے نیچے آ گئی، خام تیل کی قیمتیں بھی 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔

پاکستان میں ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان۔ روپے کی قدر میں بہتری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرول 12 اور ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی، یعنی پاکستانی روپے میں 1 لیٹر پٹرول کی قیمت 182 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت بھی 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔گذشتہ روز ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 5 فیصد سے زائد کمی سے تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکیں۔برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 82 ڈالرز فی بیرل ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ اوپیک کی جانب سے بھی تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔

اسی باعث گزشتہ کئی روز سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان غالب ہے۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے خیال ظاہر کیا کہ عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گی، تاہم 30 ستمبر کو نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں محض 8 روپے کمی کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1823 ڈالر فی اونس ہوگئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close