سوزوکی کے بعد یاماہا نے بھی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

کراچی(پی این آئی) یاماہا کی طرف سے اپنی موٹرسائیکل وائی بی آر 125 سال 2015ءمیں پہلی بار متعارف کرائی گئی، جو اب پاکستانی مارکیٹ کی مقبول موٹرسائیکلوں میں شمار ہوتی ہے۔

دیگر موٹرسائیکل ساز کمپنی کی طرح یاماہا کی طرف سے بھی حالیہ عرصے میں ایک سے زائد بار اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے وائی بی آر 125کی قیمت میں آسمان کو چھونے لگی ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق اکتوبر 2023ءتک یاماہا وائی بی آر 125زیڈ کی قیمت 3لاکھ 96ہزار ہو چکی ہے۔ اسی طرح وائی بی آر 125زیڈ۔ ڈی ایکس کی قیمت 4لاکھ 23ہزار 500روپے، وائی بی آر125کی قیمت 4لاکھ 35ہزار 500روپے، وائی بی آر 125جی کی قیمت 4لاکھ 53ہزار روپے او روائی بی آر 125جی میٹ گرے کی قیمت 4لاکھ 56ہزار روپے ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں