ڈالر مزید سستا ہو کر 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ، قیمت میں مزید کمی کے بعد ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 283 روپے 68 پیسے ہو گئی ، امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close