کراچی(آئی این پی) کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر نیپال کیلئے بْک کئے گئے پارسل سے تین لاکھ روپے سے زائد کی بھارتی کرنسی برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے بعد بھارتی کرنسی کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا، کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے نیپال کے لیے بک پوسٹل پارسل سے 3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھارتی کرنسی برآمدکرلی۔
کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی کوریئر کمپنی میں نیپال کے لیے بک کیے گئے پارسل کو چیک کیا تو نوٹ بکس کے درمیان بھارتی کرنسی خفیہ طریقے سے چھپائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ پارسل کراچی سے نیپال کے لیے محمد ساجد نامی شہری نے بک کرایا تاہم انڈین کرنسی ضبط کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ڈالر کے بعد ملک سے بھارتی کرنسی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں