لاہور (پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آ گئی، ایک ہی دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز بھی ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 2 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 لاکھ 92 ہزار روپے ہو گئی۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار روپے کمی سے 1 لاکھ 64 ہزار روپے ہو گئی۔ سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری ہے۔ آج بھی انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدستور مضبوطی کی جانب گامزن رہا۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی مزید اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی آگئی،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285 روپے کی سطح سے نیچے آگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 284 روپے 68 پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تسلسل سے کم ہو رہی ہے،آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 284.50 روپے کا ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں