دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)کمشنر کراچی کے گزشتہ روز دودھ کی قیمت 200 روپے لٹر مقرر کرنے کے احکامات کو دودھ فروشوں نے ہوا میں اڑا دیا۔دودھ خریدنے والے شہریوں نے بتایا کہ 200 روپے قیمت مقرر کیے جانے کے باوجود کراچی میں دودھ پرانی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں نے کہاکہ شہر میں کہیں پر فی لیٹر دودھ 220 اور کہیں 230 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ایک دکاندارنے بتایاکہ ہول سیلرز سے کم ریٹ پر دودھ ملے گا تو ہم بھی دیں گے، حکومت کا سارا زور دکانوں پر ہوتا ہے۔دکاندار نے کہا کہ حکومت دودھ کی منڈیوں اور ہول سیلرز پر قیمتیں کم کرنے کے لیے زور نہیں ڈالتی۔واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے گزشتہ روز دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نئی قیمتوں کے مطابق دودھ کی ہول سیل قیمت 188 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 200 روپے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close