سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلسل دو ہفتوں کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 2500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ، 3 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 74 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔ ستمبر میں سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 36 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close