ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے جبکہ پٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان؟

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں 2 ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل 12 روپے، مٹی کے تیل کی قمیت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اگرچہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے، تاہم پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں زیادہ کمی کا امکان نہیں۔

حکومت پٹرول پر 60 روپے، ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیر اعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close