گاڑیوں کی امپورٹ، حوالہ ہنڈی، منی لانڈرنگ کی تحقیقات، کس کس کو نوٹس جاری؟

کراچی(آئی این پی)گاڑیوں کی امپورٹ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں کے 4 شو رومز کو نوٹس جاری کردیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کمرشل بینکس سرکل کے عملے نےکلفٹن میں کارروائی کے دوران 2 قیمتی گاڑیاں سیز کر دیں۔ حکام کے مطابق کلفٹن میں قیمتی امپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والے 4 شو رومز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں تین اکتوبر کو ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل طلب کیا گیا ہے۔

نوٹسز میں شوروم مالکان کو گاڑیوں کی درآمد اور فروخت کے حوالے سے تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شوروم مالکان کو نوٹسز کے ساتھ پرفارمہ بھی فراہم کیا گیا ہے، جس میں مختلف تفصیلات طلب کی گئی ہیں، شوروم مالکان کو گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن، رنگ، میکر اور چیسز فراہم کرنیکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل ایف آئی اے کا کمرشل بینکس سرکل خالد بن ولید روڈ پر بھی متعدد کاروائیاں کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close