نیپرا نے صارفین پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے صارفین پر بجلیاں گرادیں۔۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 4.45 روپے تک اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قیمت میں اضافے کی منظور گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close