اسلام آباد (پی این آئی )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گزشتہ 2 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئی۔روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برینٹ آئل کے دسمبر کیلیے سودے 1.72 فیصد کمی کے ساتھ 91.8 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کے لیے سودے 0.85 فیصد کمی کے ساتھ 88.58 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ خام تیل کی یہ قیمتیں 13 ستمبر کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں