اسٹیٹ بینک نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

کراچی(آئی این پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ پاکستان بھر میں جمعہ کو عید میلاد النبیؐ منائی جائے گی۔پاکستان کے مرکزی بینک (ایس بی پی) نے ایکس (ٹوئٹر)پر ایک نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق جمعہ 29 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک 29 ستمبر 2023 بروز جمع المبارک کو عید میلاد النبیؐ کے موقع پر بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک کا جاری اعلامیے میں کہنا ہے کہ عید میلاد النبیؐکے موقع پر عام تعطیل کے باعث اسٹیٹ بینک کے تمام مراکز بھی بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close