مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر، ملک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

لاہور (پی این آئی) ملک میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت میں 34 روپے تک کمی ہو گئی جس کے بعد درجہ سوم گھی کی فی کلو قیمت 356 روپے اور درجہ دوم کی فی کلو قیمت 454 روپے ہوگئی۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ درجہ اول کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 20روپے کلو کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد درجہ اول گھی 540روپے اور کوکنگ آئل 550روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں