سونا مزید سستا ، فی تولہ قیمت کہاں تک آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سونے کی قیمت میں تقریباً 28 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔ یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close