اسلام آباد(پی این آئی)انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 289روپے 70پیسے کا ہو گیا۔ ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سستا ہونے سے درآمدی اشیا کی قیمت میں کمی ہوگی۔ کرنسی ڈیلرز کے کاروباری ہفتے کے دوسری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریکارڈ سطح سے 20 دن میں 37 روپے نیچے آ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں