اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کی سیاسی ,صنعتی و تجارتی برادری سے وابستہ معروف شخصیات نے پاکستان کی معیشت کی بحالی میں تعمیراتی کاموں یعنی کنسٹریکشن اور پراپرٹی کی خرید فروخت کو اہم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری لوئر مڈل کلاس ،مڈل کلاس،اور غریب محنت کش دہاڑی دار طبقے کے گھر وں کا چولہا جلانے اور روزگار میں اضافے کی اہم کنجی ہے یہاں اسلام آباد میں تاجر رہنماء چوھدری کاشف کی سرپرستی میں ایک نئے پراجیکٹ کی لانچنگ کے موقع پرسابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی ، اسلام آباد کو آپریٹو الائنس کے رہنماء الطاف احمد بٹ ، اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری ,سابق صدر اسلام آباد چیمبر سردار یاسر الیاس، ،رئیلٹرز کے سردار طاہر،شفیق بٹ،اخلاق عباسی، جی ٹین ،ملک ظہیر،آبپارہ ،خرم شہزاد، پاکستان ٹاون،سعید کھوکر ،پی ڈبلیو ڈی سمیت درجنوں ڈویلپرزموجودتھے ،
اس موقع پہ حنیف عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پہ یقین رکھتی ہے،آنیوالی حکومت رئیل اسٹیٹ کے شعبہ پہ پہ فوکس کریگی تاکہ ملک میں تعمیراتی انڈسٹری میں تیزی لائی جاسکے ،انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ راولپنڈی پہ کام شروع ہونے سے راولپنڈی کے عوام کو جو فائدہ ہوگا وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا،دریں اثنا الطاف احمد بٹ نے کہا کہ ملک کے اندر مصنوعی معاشی بدحالی کی وجہ سے تاجربرادری پر خوف کا عالم طاری ہے ایسے میں ریاست اور آرمی چیف نے جو اقدامات اٹھائے وہ خوش آئندہ ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کی ریئل اسٹیٹ انڈسٹری سمیت دیگر انڈسٹریز اور تاجر برادری نے پاکستان کو سنوارنا ہے ہم سب پاکستانی ہیں تو اس کیلئے ہمیں نامساعد حالات میں بھی کھڑے ہوکر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے پاکستان ہم سب کا ہے اسکو باہر سے آکر کسی نے نہیں سنوارنا ،
یہ جو ہم نے باہر کی دنیا پر نظر رکھی ہوتی ہے وہ درست نہیں ،خوف کے بت توڑنے کیلئے ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو آگے آکر نئے پراجیکٹس لانچ کرنے چاہئیں تاکہ لوگوں کے اندر سے بے یقینی کا خاتمہ ہو اور کاروبارپھل پھول سکیں ،کسی بھی ملک میں بزنس کمیونٹی سوسائٹی کے باقی حصوں کیلئے رول ماڈل ہوتی ہے، اس لئے معیشت کو سدھارنے کیلئے بھی بزنس کمیونٹی کو آگے کرنا ہوگا ،الطاف احمد بٹ نے کہا کہ یہ جو ڈالر اور 5ہزار کے نوٹ اکانومی سے غائب ہوگئے جن کیلئے چھاپے مارنا پڑرہے اگر ریئل اسٹیٹ کو چلا دیا جائے تو اکانومی کا سرکل بھی چل سکتا ہے اور روپے ڈالر کی پھر سے ریل پیل بھی ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں