پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔حکام نے کہا کہ یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جب کہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close