گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بھی بُری خبر آگئی

مکوآنہ (پی این آئی) گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بھی بُری خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گراں فروشوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پر سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور اجناس کا غیر قانونی اسٹاک برآمد کیے جانے کے باوجود کراچی میں آٹا دال چینی مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں۔چکی آٹا 170، فائن آٹا 160، چینی 170، چنے کی دال 240، سفید چنا 400، کوکنگ آئل 530، گھی 500 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close