جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں، ڈالر کی قدر کہاں تک گرنے والی ہے؟ بتا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) نگران وزیر تجارت کی ڈالر کی قیمت 260 روپے تک گرنے کی پیشن گوئی، کہا آج 260 روپے ایکسچینج ریٹ بنتا ہے، جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں اور جس کے پاس بھی امریکی کرنسی ہے وہ اسے وائٹ کروالیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ڈالر 260 پر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج 260 روپے ایکسچینج ریٹ بنتا ہے، جس نے ڈالر اگر باہر روکے ہوئے ہیں وہ منگوا لیں اور جس کے پاس بھی امریکی کرنسی ہے وہ اسے وائٹ کروالیں۔اب سختی سے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ اس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت نہ بڑھے اور اسمگلنگ کی روک تھام بھی ہو۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک روپے 10 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا ہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کی کمی کے ساتھ 295 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ ملک کے ڈالرز ذخائر میں نمایاں اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار 10 کروڑ80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر میں 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت 7 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، 15 ستمبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 18 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close