الیکشن تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی

کراچی(پی این آئی) الیکشن تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی۔۔ ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 420پوائنٹس کااضافہ ہوا، 100انڈیکس 46ہزار 309پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 

 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ عام انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے،الیکشن کمیشن 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا،حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ حتمی فہرست کے 54دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے،حتمی فہرست کے بعد 54دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close