سونے کی قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی

ملتان (پی این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 4 گھنٹوں کے دوران ملتان میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ہوئی، 24 قیراط سونا 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔

جبکہ 22 قیراط سونا 2 لاکھ 383 روپے فی تولہ ہو گیا۔ 24 قیراط سونا 18 ہزار 700 روپے فی گرام اور 22 قیراط سونا 17 ہزار روپے فی گرام ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط1گرام سونے کی قیمت 231.98 ریال، 22 قیراط ایک گرام 212.65 اور 18 قیراط 173.99 ریال رہی جبکہ 21قیراط1گرام سونا 202.98 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,948.63 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,041.43 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,227.01 ریال اور1 کلوگرام سونا 233,604.13 ریال میں دستیاب رہا۔ سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 15 پیسے کی کمی ہوئی۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی ہوئی، اور ڈالر 293 روپے 75 پیسے پرآگیا۔تاہم کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 13 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر کا لین دین 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 294 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 296 روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close