بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیسکو کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز کے مطابق بورڈ نے بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین فیسکو نے کہا کہ بجلی چوری کی اطلاع دینے والے شہری کو ریکوری کی رقم کا ایک فیصد انعام دیا جائے گا جب کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے والی فیسکو ٹیموں کو بھی انعام ملے گا۔

چیئرمین فیسکوکا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کی اطلاع دینے والے کا نام بھی خفیہ رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close