روپے کی قدر میں اضافہ ،ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی معاشی زبوں حالی کے باعث روپے کی بے توقیری کا سلسلہ تھم گیا ہے ، روپے کی بڑھتی ویلیو کے باعث دن کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 45 پیسے سستا ہو گیا۔ روپے کی قدر میں بہتری سے ڈالر294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ،دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 123 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 926 پر آ گیا،گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close