عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا، آٹے کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی) آٹے کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ۔۔ مہنگے آٹے نے غریب طبقے کو چکرا کر رکھ دیا، اوپن مارکیٹ اوریوٹیلیٹی سٹورزپرآٹےکی قیمتیں آسمان سےباتیں کرنےلگیں۔

اوپن مارکیٹ میں آٹےکا 20 کلو والا تھیلا 2750 سے زائد میں فروخت، یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2400 سے زائد کا فروخت ہورہا۔ کپڑے دھونے والا سرف بھی صارفین کی پہنچ سے باہر ہوگیا، سرف کی قیمت600سےبڑھ کر905روپےفی کلوتک پہنچ گئی۔درجہ اول آئل 576 روپے فی لٹر کے حساب سے فروخت ہورہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close