جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد / راولپنڈی(آئی این پی)پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروبا اضافہ ہوتے ہی اس کے اثرات روز مرہ کی استعمال کی اشیا پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے،جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں آلو 82سے 106روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز 85سے 110روپے کلو، ٹماٹر 90سے 100روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ لہسن 430سے 580روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ادرک 1300روپے فی کلو میں دستیاب ہے،

شلجم 150روپے فی کلو، اروی 158روپے فی کلو، سبز مرچ 137روپے اور شملہ مرچ 180روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ لیموں 205روپے فی کلو، بینگن 93روپے، کریلا 96سے 128روپے کلو اور توری 85سے 130روپے میں دستیاب ہے۔ ٹینڈا 157اور کھیرا 130روپے کلو، پالک کی گڈی 36 سے 40روپے اور لوکی 108روپے کلو میں دستیاب ہے،پھلوں میں کیلا 160روپے فی درجن اور آڑو 264سے 310روپے کلو مل رہا ہے۔ انگور 357روپے کلو، سیب 220سے 350روپے اور گولڈن سیب 150سے 200روپے کلو میں مل رہا ہے،زندہ مرغی 380روپے فی کلو جبکہ فی کلو گوشت 580سے 600روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، نجی ٹی وی سروے کے مطابق اتوار و سہولت بازاروں میں ریٹ قدرے کم لیکن اشیا کا معیار ٹھیک نہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے، حکومت کو ریلیف فراہم کرنا چاہیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں