کراچی (آئی این پی)آئل ٹینکرزکنٹریکٹرزایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر ملک گیر تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئل ٹینکرزکنٹریکٹرایسوسی ایشن کے صدرعابدآفریدی نے کہا کہ آئل ٹینکرز مالکان نے کروڑوں روپے خرچ کر کے وائٹ آئل پائپ لائن کے معیارکے مطابق اپنی گاڑیاں تیار کیں ،جس میں ڈرائیوراورٹرانسپورٹرزکی جمع پونجی خرچ ہوچکی ہے۔آئل ٹینکرز مالکان کا کہنا تھا کہ اوگرا چیئرمین مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،
آئل ٹینکرز کے کرایوں میں اضافہ کیا جائے۔مالکان نے دھمکی دی کہ مطالبات حل نہیں ہوئے توپیر18 ستمبرسے پاور پلانٹس سمیت ملک گیرتیل کی سپلائی بند کردیں گے۔آئل ٹینکرزکنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے شہرمیں تیل کی سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 100 فیصد اور اندرون ملک تیل کی سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں