لاہور(آئی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے چیئرمین وسیم مختار نے کہاہے کہ توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لا رہے ہیں، صارف جس سے خریدنا چاہے بجلی خرید سکے گا، دنیا بھر میں فری مارکیٹ کا تصور ہے، ہمیں اپنے اطوار بدلنا ہوں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، عوام کو بھی ان فیصلوں پر حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی پیداواری صلاحیت 48 ہزار میگا واٹ ہے،
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کسی بھی پلانٹ کی پیداواری قیمت دیکھ کر بجلی حاصل کرتا ہے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اوور بلنگ کے حوالے سے ایکشن لے رہے ہیں، اوور بلنگ کی روک تھام کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بجلی کی بڑھتی قیمتیں روکنے کیلئے بجلی چوری روکنا اور نجی سیکٹر کو آگے لانا ہوگا۔وسیم مختار کا کہنا تھا کہ کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ بند کمرے میں نہیں کرتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں