عوام پر ایک اور بوجھ، فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )نگران حکومت نے عوام پر ایک اور اضافی بوجھ ڈال دیا، پیٹرول کے فی لیٹر پر مارجن میں 88 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پیٹرول مارجن میں فی لیٹر 47 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ان کا مارجن 6 روپے 47 پیسے ہو گیا ہے جبکہ پیٹرول پر ڈیلرز کے مارجن میں بھی فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ان کا مارجن 7 روپے 41 پیسے ہو گیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کیلئے مارجن میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close