غیر قانونی ایکسچینج کمپنی چلانے والا ملزم گرفتار، کتنے ہزار ڈالر برآمد

کراچی(آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ا?ئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کمپنی چلانے کے ملزم کو گرفتار کرکے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کی ٹیم نے کارروائی کی۔ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم سمیر کو گرفتار کیا گیا جو بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کا بتانا ہیکہ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں دہلی کالونی کراچی سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزم سے 70 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے گئے۔ترجمان کے مطابق ملزم کے موبائل سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور پیغامات بھی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close