پی آئی اے کے لیے اچھی خبر ! بینکوں نے اہم فیصلہ کر لیا

کراچی (آئی این پی)بینکوں نے پی آئی اے کیلئے قرضہ منظور کرلیا، بینکوں کی جانب سے 18ارب روپے کا قلیل المدت قرضہ دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کا فیصلہ ہوتے ہی بینکوں نے پی آئی اے کیلئے قرضہ منظور کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ امریکا میں پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں ، بینکوں کی جانب سے پی آئی اے کو 18 ارب روپے کا قلیل المدت قرضہ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 7 سے 10 دن کیلئے دیئے گئے اس قرض سیانتہائی ضروری ادائیگیاں کی جائیں گی، رقم منتقل ہوتے ہی آج شام سے پی آئی اے کا آپریشن معمول پر آنا شروع ہوجائے گا۔قرض ملنے کے بعد گراؤنڈ بوئنگ 777 دو طیارے شام تک فلیٹ میں شامل ہوں گے ، نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک پی آئی اے کو آپریشنل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جائزے کیلئینگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی،نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پرپی آئی اینجکاری کیلئے پیش سرکاری اداروں میں شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close