لاہور(آئی این پی) نگراں حکومت نے ٹیکس چوروں کے خلاف ایکشن کیلئے ایف بی آر کو کارروائیاں کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا گیا، سیلز ٹیکس شرح کم ظاہرکرکے ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس کے چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاریاں کرلیں ۔
ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ سیلزٹیکس میں جعلی رسیدیں جمع کرانے والوں کے احتساب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیلز ٹیکس شرح کم ظاہرکرکے ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، سیلزٹیکس کی چوری روک کر 214ارب اضافی جمع کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں