پی آئی اے کی مالی مشکلات مزید گمبھیر، متعدد پروازیں منسوخ

کراچی(آئی این پی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مالی مشکلات مزید گمبھیر ہوگئیں ، ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہوسکیں اور فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مالی بحران مزیدشدت اختیارکرگیا، حکومت کی طرف سے تاحال پی آئی ایکی مالی مددنہ ہوسکی ، مالی مشکلات کے باعث لیزنگ کمپنیوں کی ادائیگی اور ایندھن کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔

پی آئی اے کے15 طیارےبدستورگراؤنڈ ہے ، حکومتی عدم دلچسپی سے پی آئی اے مالی مشکلات دن بدن گمبھیرہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال ملازمین کو اگست کی تنخواہیں ادا نہیں ہوسکیں۔ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، آج پی آئی اے کی کراچی جانے والی بیرون ملک اور ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کردی گئی جبکہ متعددپروازیں کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔پی آئی اے کی کراچی سیگوادر،فیصل آباداوراسلام آباد کی پروازیں بھی منسوخ ہوگئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی سیاسلام آبادپروازپی کے308 ڈھائی گھنٹیتاخیر، کراچی سے سکھر جانے والی پی کے 536 تین گھنٹے، کراچی سیدبئی کی پرواز پی کے213تین گھنٹے اور کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کیپیش نظرایندھن کے حصول میں بھی پی ا?ئی اے کو مشکلات ہیں ، تاخیر سے ایندھن ملنے کے باعث بھی فلائٹس متاثر ہورہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close