اسلام آباد (پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ ہو گیا، خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 1.6 فیصد اضافے کے ساتھ 92.06 ڈالر فی بیرل پر ہوئے، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 88.84 ڈالر فی بیرل پر ہوئے،
دی آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کی ماہانہ رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2024 میں عالمی تیل کی طلب میں 2.25 ملین بیرل یومیہ (بی پی ڈی) کا اضافہ ہوگا۔ اعداد و شمار اور تجزیاتی فرم کا کہنا ہےکہ اوپیک کی ماہانہ رپورٹ سے امید کی جاسکتی ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں جاری اضافے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سوچ سے کہیں زیادہ مہنگی ہونے جارہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں