غیر قانونی منی چینجرز کے گردمزیدگھیرا تنگ، بڑی گرفتاریاں

اسلام آباد (پی این آئی)ایف آئی اےنے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک افغان شہری سمیت 9 غیر قانونی منی چینجر کوگرفتار کر کے بھاری رقم برآمد کرلی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی لاہور اور پشاور میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون کےدوران بھاری مقدار میں ملکی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ایف آئی اے آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈائریکٹر سرفراز ورک کاکہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد سے 6 کروڑ 81 لاکھ مالیت کی مقامی اورڈیڑھ کروڑ سے زائد غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مظہرشفقت ،ذیشان سلمان شامل ہیں جبکہ اصل ملزم اظہرشفقت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close