عوام کیلئے اچھی خبر، چینی کی فی کلو قیمت میں مزید کمی ہوگئی

پشاور (پی این آئی) پشاور میں پرچون پر چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی ہو گئی۔پشاور میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ پرچون میں چینی 170 سے کم ہو کر 165 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ڈیلرز نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کمی ہوئی ہے، 50 کلو بوری کی قیمت 7 ہزار 800 روپے ہو گئی یوں چینی 164 روپے سے کم ہو کر 156 روپے کلو پر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں تاہم ان میں کمی مہنگائی سے پسے عوام کیلئے ریلیف ثابت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close