لاہور( آئی این پی)چائے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے اورجولائی میں چائے کی درآمدات کادرآمدی بل 66.66 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 92.48 فیصدزیادہ ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں چائے کی درآمدات پر34.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں چائے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جون میں چائے کی درآمدات پر31.60 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو جوجولائی میں بڑھ کر66.66 ڈالرہوگیا۔واضح رہے کہ مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 13.27 فیصدکم ہے، مالی سال 2022 میں چائے کی درآمدات کاحجم 561.13 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں